نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک بے گناہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے مظالم روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سنکیانگ یونیورسٹی میں طلبا سے اپنے خطاب کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ارومچی میں سنکیانگ یونیورسٹی کے طلبا سے اپنے خطاب میں اسرائیل کی بے رحمانہ جارحیت کے خلاف غزہ کے بے آواز لوگوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔
While concluding my address to the students of Xinjiang University in Urumqi today, I raised voice to speak for the voiceless people of Gaza under Israel's ruthless aggression pic.twitter.com/5x17z7YwBb
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 20, 2023
انوارالحق نے کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ میں موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے، دنیا بھر سے مختلف طبقات اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لاکھوں امن پسند لوگ اس بربریت پر افسردہ ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک بے گناہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے مظالم روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















