شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف آگیا اب ملک کی تقدیر بدلے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نواز شریف کا استقبال کرنے والوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں، نواز شریف جدوجہد، جذبہ اور جنون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے آگیا ہے، نوازشریف نے قوم کے لیے جیلیں کاٹیں لیکن صبر کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 76 سالوں میں مینار پاکستان پر اتنا بڑا جلسہ نہیں ہوا، ملک بھر سے لاکھوں لوگ مینار پاکستان آئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 9 نئی تو دور نوازشریف کے دور میں ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، انشا اللہ نواز شریف کے پاکستان واپس آنے سے ملک میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا جبکہ نواز شریف نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی ہے،نواز شریف آ گیا ہےاب ملک کی تقدیر بدلے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ نواز شریف معمار پاکستان ہیں، انہوں نے 5 ارب ڈالر کی امریکی پیشکش کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا لیکن کوئی دباؤ قبول نہیں کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















