سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری قوم کو ملکر اب محمد نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے جلسہ نے ثابت کردیا ن لیگ ملک کی سب سےبڑی سیاسی قوت ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالا جائے، یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ 2017 کے بعد محمد نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں سزا دی گئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے مستقبل کے لیے جو ویژن پیش کیا ہے وہ پاکستان کے لیے روڈ میپ ہے ، پوری قوم کو مل کر اب نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں نواز شریف کو غلط طور پر نااہل کیا گیا جبکہ نواز شریف کو سزا دینے والے کردار جا چکے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا حق ہے کہ ان کے ساتھ کی گئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے اور انہیں انصاف دیا جائے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اب پاکستان کی آزاد عدلیہ محمد نواز شریف کو انصاف دے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















