Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف نوازشریف کو ہی نہیں دیگر کو بھی سکیورٹی دی جاتی ہے، پولیس ایس او پیز کے مطابق سب رہنماؤں کو سکیورٹی مل رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بھی برابر سکیورٹی مل رہی تھی۔

   انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں اساتذہ رہا ہوچکے ہیں، کسی کو تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کرنا ہے تو میں بھی شامل ہوجاتا ہوں لیکن طلباء کو شامل کرنا غلط ہے، پورے پنجاب میں اسکول بند کرانا اور بچوں کوآگے لانا بالکل درست نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی پرائیوٹائزیشن کی بات بالکل جھوٹی ہے،5 یا 50روپے سے 50ہزار فیس ہونے کی بات بالکل غلط ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کام ہوئے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، کوشش ہے کہ جرنلسٹوں کی دعائیں لوں، میرا وعدہ ہے کہ جرنلسٹوں کو اچھی چیز دے کرجاؤں

انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل دیقینی بنائیں گے جبکہ پنجاب بھر کے 100اسپتالوں کی تعمیر ومرمت کا کام 31جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ 750 تھانوں میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کیلئے اقدامات جاری ہے، جنرل اسپتال کی بلڈنگ کے مختلف حصوں پر کام جاری ہے جبکہ راوی پل پر ایل ڈی اے کی پوری ٹیم لگی ہوئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں