Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہوگیا۔

فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہونے کے بعد کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے جدہ کے لئے پروازیں روانہ ہو گئیں۔ اسلام آباد سے ایک پرواز ریاض کے لئے بھی روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایندھن کی فراہمی بند ہونے سے آپریشن بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث بیشتر اندرون ملک پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پروازوں کی جزوی بحالی ایئر لائن انتظامیہ کی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز بینک میں رقم منتقل نہ ہونے کے باعث پی ایس او نے ائیر پورٹس پر پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن دینے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد قومی ائیرلائن کا آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور بیشتر اندرون ملک پروازیں منسوخ کی گئیں۔

گزشتہ کئی روز سے پی آئی اے ہر روز کی پروازوں کے ایندھن کے پیسے پیشگی ادا کررہا ہے، گزشتہ روز بھی 220 ملین روپے ادا کئے گئے تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں