ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ دوسری جانب گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ دیر، چترال، کوہستان ، سوات ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقا مات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم جزوی ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا تاہم گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ اور خضدارمیں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی اور اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی03 اور کالام میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



















