Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم امہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم امہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری محمد سرور کی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پارٹی امور اور ائندہ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

 چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ مسلم امہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کے مسائل کا حل متحد ہو کر اگے بڑھنے میں ہے۔

ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر اسلامی ممالک کو اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے باتوں سے آگے بڑھنا ہوگا۔

چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات ہی معیشت کی بحالی کی ضمانت ہیں، ذاتی مفادات کو بھلا کر ملک کے وسیع تر مفاد میں سوچنا ہوگا۔

ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں