متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے 29 اکتوبر کو لیاقت آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر اور اورنگی کے علاقوں میں جلسہ کرنے کے بعد اب ایم کیو ایم پاکستان کا تیسرا جلسہ لیاقت آباد میں 29 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے۔
ایم کیوایم 29 اکتوبر کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، لیاقت آباد اسٹوڈنٹس گراؤنڈ بی ون ایریا میں ایم کیوایم کا جلسہ ہوگا۔
جلسے کی تیاری کے لیے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں جلسے کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے جلسہ کے حوالے سے پمفلٹ بھی چھپوا دئیے، ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات سے قبل 29 اضلاع میں جلسہ کرے گی۔
ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے یکم اکتوبر سے انتخابی مہم کا آغاز کر رکھا ہے، انتخابی مہم کے لیے تمام ٹاؤنز میں جلسے کیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















