پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو آزمانا ہے۔
کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے سینئیر افسروں، سائنسدانوں اور انجنئیرز کے ساتھ میزائل تجربہ دیکھا اور اسٹریٹجک فورسز کے اعلیٰ تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشنل اور تکنیکی اہداف کے حصول سے اسٹریٹجک فورسز کی ویپن سسٹم کی بہترین ہینڈلنگ ظاہر ہوتی ہے۔
صدر پاکستان عارف علوی، نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
18 اکتوبر 2023 پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور کریڈیبل کم سے کم ڈیٹرنس کی مجموعی تعمیر میں فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کے آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا تھا۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین ساحر شمشاد مرزا نے ان تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون کیا۔
بعدازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد بھی دی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
