نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں قاسم علی شاہ نے نجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش کی جبکہ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمرا ء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا، فن و ثقافت اور ادب کے فروغ کے لئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
ملاقات میں چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ نےکہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی، وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طورپر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا۔
سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















