میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر اور شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ سندھ حکومت کا مشکور ہوں جنہوں نے فنڈز دیئے، دو رویہ سڑک کے درمیان برساتی پانی کے لیے نالہ بھی تعمیر کیا جائے گا، ہم سب کام کر رہے ہیں، یہ کینپ والی سڑک بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ناصر بروہی ہوٹل سے مبارک ولیج تک کی سڑک یہاں کے مکینوں کی ضرورت تھی، ایک زمانے میں اس علاقے میں آنا مشکل تھا، ماڑی پور ٹرک اڈا ہو یا مبارک ولیج یہاں روڈ نام کی چیز نہیں تھی، گلبائی سے لیکر کینپ تک ہم نے سڑکیں بنائی ہیں اور ماڑی پور روڈ کو بھی ہم نے تعمیر کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ جہاں جہاں کراچی والے بستے ہیں وہاں ہم کام کروا رہے ہیں، شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کریں گے۔مرکزی علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں کو بھی ترقی دی جائے گی۔پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے کہ ہر علاقے میں ترقیاتی کام یکساں بنیادوں پر ہو۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر اور شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، ہم جب گفتگو کرتے ہیں تو مسائل کے حل کی نوید دے رہے ہوتے ہیں، یہ ترقی کا سفر اسی طرح جاری رہے گا، 120 نئی اسکیمز بنانے جا رہے ہیں، ابھی بلدیہ عظمیٰ نے ٹینڈرز کیے ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تنقید اور پریس کانفرنس کی سیاست نہیں بلکہ کام کی سیاست چاہیے، علاقے کے بند آر او پلانٹ بھی بحال کیے ہیں، کچھ لوگ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ان رکاوٹوں کوختم کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















