نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معاون خصوصی برائے سیاحت سید وصی شاہ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیاحت کے حوالے سے استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں معاون خصوصی برائے سیاحت سید وصی شاہ نے وزیراعظم کو وفاقی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















