آئی ایم ایف 2 نومبر کو 710 ملین ڈالر کی دوسری قسط کے اجراء کے لیے پاکستان سے بات چیت شروع کرے گا۔
آئی ایم ایف کی ٹیم نیتھن پورٹر کی قیادت میں 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تحت پہلے جائزہ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
آنے والی پہلی میٹنگ قرض کی دوسری قسط کے لیے ہوگی، جس میں آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری متوقع ہے۔
آئی ایم ایف زر مبادلہ کی شرح کے انتظام اور مانیٹری پالیسی کے موقف کا جائزہ لے گا۔
حکومت چیلنجز کے باوجود پروگرام کے جائزے کو مکمل کرنے کے بارے میں پراعتماد ہے۔
وزارت خزانہ 3 بلین ڈالر پروگرام کے لیے شرائط کو پورا کرنے کے لیے پرامید نظر آ رہی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے تسلی بخش پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔
پاور ڈویژن بھی گردشی قرضوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر چکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















