Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت ایڈز پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر صحت

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ حکومت ایڈز پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں کامن مینجمنٹ یونٹ، اے پی ایل ایچ آئی وی، یو این ایڈز، یونیسیف، یو این ڈی پی، یو این ایف پی اے اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کا پھیلنا عام طور پر غیر محفوظ انجکشن کے طریقوں، غیر محفوظ جنسی تعلق، استعمال شدہ سرنجوں کی وجہ سے ہوتا ہے، یکم دسمبر کو ایڈز کا عالمی دن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

ڈاکٹر ندیم نے یہ بھی کہا کہ ہم 2019 میں لاڑکانہ، رتوڈیرو (سندھ) کی طرح ایچ آئی وی کی ایک اور وبا نہیں دیکھنا چاہتے، حکومت ایڈز پر قابو پانے کے لئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر عمر، جنس اور آبادی کے گروپوں کے لوگوں کو جدید ترین سائنس کی بنیاد پر زندگی بچانے والی ایچ آئی وی کی روک تھام اور علاج معالجہ کی سہولیات تک مساوی رسائی حاصل ہو۔

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈز کا عالمی دن ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والے افراد کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرنے کا وقت ہے، اس میں دستیاب وسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرنا، امدادی گروپوں کی فراہمی اور ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا شامل ہوسکتا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں