Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعظم کی انسداد بجلی چوری مہم تیز کرنے کی ہدایت

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسداد بجلی چوری کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی چوری روکنے کی مہم کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعظم کو مہم کے آغاز سے لے کر اب تک کے بجلی چوری روکنے سے متعلق نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے اشتراک سے مہم کامیابی سے جاری ہے، مہم میں 19415 بجلی چوروں گرفتار کیا گیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ ستمبر سے بجلی چوری کے خلاف 39836 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں، بجلی چوری میں ملوث 189 سرکاری افسران کو معطل کیا جا چکا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ مردان میں انسداد بجلی چوری مہم سب سے زیادہ کامیاب رہی، مردان میں بجلی چوری کی شرح 43 سے کم ہوکر 13 فیصد تک آ چکی ہے، مہم کے دوران اربوں روپے کی وصولیاں کی جا چکی ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مہم کے مثبت نتائج آنے پر وزارت توانائی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام کی کارکردگی کو سراہا۔

نگراں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اور سندھ میں انسداد بجلی چوری کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ نگراں وزیراعظم نے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انوار الحق نے متعلقہ حکام کو بلوچستان میں بجلی چوری روکنے کی مہم کے خلاف مزاحمت اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے آئندہ جمہوری حکومت کے لیے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں