Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے میں خسارہ قرض لے کر پورا کرنا پڑا، ترجمان

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہمارے پاس جہازوں کی کمی ہے، خسارہ قرض لے کر پورا کرنا پڑا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بول نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں سے ادارہ خسارے میں تھا تو فیصلے کرنے چاہیے تھے، کہا جاتا ہے پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں ہیں، گزشتہ 2،3 سال میں اسٹاف اور بھرتیوں کے مسائل ختم ہوگئے۔

عبداللہ خان نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے میں ایک جہاز میں 300 سے کم افراد ہیں، ہمارے پاس جہازوں کی کمی ہے، ہمارا نیٹ ورک بہت بڑا ہے لیکن پراڈکٹ کم ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ اپنےذرائع سےفنڈزکےحصول کےلیےکوشاں ہے، فنڈزدستیاب ہوتےہی پی آئی اے معمول کی پروازیں چلاناشروع کر دے گی، بدقسمتی سے پی آئی اے کے لیے فیصلے نہیں کیے گئے، پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ ہونی تھی۔

ترجمان عبداللہ خان نے کہا کہ ہرسال کے بعد ایک نیا بزنس پلان ہوتا تھا، بدقسمتی سے عمل نہیں ہوا، پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ سے متعلق اقدام کرنا پڑےگا، پی آئی اے کی تاریخ میں اس سے بھی سنگین بحران آتے رہےہیں۔

ترجمان نے بول نیوزکو بتایا کہ ادارے کی بنیادیں بہت مضبوط ہیں، ادارہ نقصان میں ہو تو اس کے لیے سخت اقدامات کیے جاتےہیں، پی آئی اے میں خسارہ قرض لے کر پورا کرنا پڑا، پی آئی سے کی نجکاری کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں