نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان مہاجرین کی امریکا میں آباد کاری پر بات چیت کی گئی جبکہ دوطرفہ اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ 25 اگست کو بھی امریکی سفیر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرکے شفاف انتخابات اور آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور دیا تھا۔
ملاقات کے دوران ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کےعزم پر قائم ہیں اور پاکستان کے ساتھ گرین الائنس بہتر مستقل کے لیے ہے۔
امریکی سفیر نے کہا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کی مسلسل شراکت حوصلہ افزا ہے، اقلیتوں کے تحفظ کا عزم بھی حوصلہ افزا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















