Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سردرہےگا۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا جبکہ مری اور گلیات میں موسم سردرہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور ساحلی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہےگا جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان میں موسم خشک رہےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی04،کالام اور سکردو میں00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں