Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صرف غیر قانونی طور پر مقیم افراد ہی واپس جائیں گے، نگراں وزیراعظم  

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ صرف غیر قانونی طور پر مقیم افراد ہی واپس جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان سے اپنا رشتہ ختم کرنے نہیں جارہے ، جس کو یہاں آنا ہے وہ پاکستانی مشن جائے اور ویزہ لیکر آجائے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 50 سال سے مہاجرین میں پاکستان کیلئےکوئی اچھےجذبات نہیں دیکھےجبکہ بہت سے افغان باشندے بھارت کو بہتر ملک سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ہے ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا، صرف غیر قانونی طور پر مقیم افراد واپس جائیں گے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق  افغان حکومت بھی تیار ہے، ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کو پکڑ کر نکالا جائےگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کو پتا ہے افغانستان سے ٹی ٹی پی لانچ ہوتی ہے ، میرے ملک میں لوگ مسجدوں، بازاروں میں شہید ہو رہے ہیں جبکہ ہمارے نوجوان چاہتے ہیں دہشت گردی کا سلسلہ بند ہو۔

میں نے 2013 اور2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،9 انوار الحق نے کہا کہ مئی کے بعد میں نے پی ٹی آئی سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کیا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ فوجی عدالتیں قانون کے تحت بنی ہیں اور قانون میں تبدیلی کا حق پارلیمان کے پاس ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں