پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی علی پرویز ملک اور شائستہ پرویز ملک کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارٹی صدر سے جماعتی و سیاسی سرگرمیوں کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 21 اکتوبر کے تاریخی جلسے کے انعقاد میں پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کی محنت کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ قائد نواز شریف کی پاکستان آمد نے سیاسی ماحول بدل دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے اتحاد ضروری ہے، سیاسی ماحول کی طرح معاشی بدحالی کے ماحول کو بھی بدلیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















