Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا۔ چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے، تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

اس سے قبل 5 مئی 2023 کو پینمبرل چاند گرہن ہوا تھا، اج جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ کرنا ممکن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آج رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا، رات کے 01 بجکر15 منٹ پرعروج کو پہنچے گا۔

چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبرکو رات 03 بجکر 26 منٹ پرہوگا۔ چاندگرہن ایشیا میں پاکستان کے ساتھ ساتھ، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں