استحکام پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلے کا نشان نفرت کانشان بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بول نیوز کے پروگرام ’’بس بہت ہوگیا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے کامیاب جلسے پرجہانگیرترین کومبارکبادپیش کرتاہوں، ہمارے جلسے سےن لیگ اور پی ٹی آئی کوبہت تکلیف ہوئی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9مئی کے بعد ہم نے نیا راستہ اختیار کیا، ہم کسی کی ذات پر نہیں بلکہ سیاست پر تنقیدکریں گے۔
استحکام پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ آئندہ الیکشن میں کسی پارٹی کی ہوا نہیں چلے گی جبکہ ہوسکتا ہے پی ٹی آئی کھلے عام الیکشن میں حصہ نہ لے سکے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں امیدوار کا اپنا ووٹ اہم کردار ادا کرے گا جبکہ آئندہ الیکشن سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ جیل میں ہوں گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلے کا نشان نفرت کانشان بن چکا ہے، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، میں 5 ماہ سے پی ٹی آئی کی سازشیں بے نقاب کر رہا ہوں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سازشی عناصر کو گرفتار کیا جائے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ فوج کے حق میں بات کی، فوج سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہماری جنگ صرف پی ڈی ایم سے ہے۔
استحکام پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی کو پی ٹی آئی چھوڑ کر آئی پی پی میں آنا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















