Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کیخلاف درخواست پروفاق اورسندھ حکومت کو نوٹس جاری

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کیخلاف درخواست پرسندھ ہائی کورٹ نے وفاق اورسندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف درخواست پرسماعت کے دوران سندھ حکومت کے وکیل نے دلائل دیے کہ سندھ حکومت نے پیپر لیک ہونے کی انکوائری کرائی تھی، انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ جس نے پیپر لیک کیا ہے اس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، پھر تو یہ مقدمات طلباء کے خلاف بھی درج ہوں گے، یہ بات آپ کی درست ہے کہ ایک دفعہ ٹیسٹ ہوگیا پھرسے لیا جارہا ہے، لیکن سات درخواست گزاروں کی وجہ سے چالیس ہزار طلباء کو ڈسٹرب نہیں کرسکتے۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ صرف سات طلباء نہیں ہیں گیارہ اوربھی کل بھی ایک درخواست سماعت کے لیے فکس ہیں، پیپر لیک ہونے کی وجہ سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بجائے ٹیسٹ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزلے رہا ہے، پی ایم ڈی سی نے پیپرکے لیک ہونے کی تردید کی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل آج ہی وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلا کو درخواست کی نقول فراہم کریں۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ لینے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کو ہدایت کی کہ حکم امتناع نہیں دے رہے آج کی درخواست کی کاپی وفاقی اور صوبائی حکومت کے وکلاء کو فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 1 نومبر تک ملتوی کردی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version