شہر قائد میں نگلیریا جرثومہ کے وار جاری ہے، کراچی میں نگلیریا وائرس کا ایک اورمریض دم توڑ گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق طالبعلم محمد ارسل بیگ اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، 22 سالہ طالبعلم محمد ارسل بیگ نارتھ کراچی کا رہائشی تھا۔
محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال میں لایا گیا تھا، محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا پازیٹو آیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں برس نگلیریا سے 10 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
نگراں وزیر صحت سندھ نے نیگلیریا سے بچاؤ کا حل بتادیا
نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے نیگلیریا سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ نیگلیریا خطرناک ہے جو پانی کے ذریعے پھیلتا ہے، اس سے بچاؤ کا واحد حل پانی میں کلورین کا شامل ہونا ہے۔
نگراں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ متعدد مفتیان و علماء کرام اس پر فتوے اور ہدایات دے چکے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے شہر میں سپلائی ہونے والے پانی میں کلورین کا دوبارہ جائزہ لیں جبکہ وضو اور نہاتے ہوئے پانی کو ناک میں ڈالنے میں احتیاط برتیں۔
ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ نیگلیریا سے اس سال 9 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، نیگلیریا سے مزید اموات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔
نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے مزید کہا کہ پانی میں مخصوص کلورینیشن سے نیگلیریا سے بچاؤ ممکن ہے، سوئمنگ پولز میں بھی کلورین کی مخصوص مقدار کا لازمی استعمال کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















