نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں نگراں صوبائی حکومت کی زیر قیادت پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔
دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کا دورہ کیا۔
لمز کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرزاق داؤد اور تدریسی عملے نے یونیورسٹی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















