Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بُری خبر؛ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔

 وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سمری کے مطابق کیا گیا، کابینہ نے 23 اکتوبر کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری کی منظوری دی تھی۔

 وزارت توانائی کے مطابق وفاقی کابینہ نے آج سمری واپس ای سی سی کو بھجوائی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں کی دوبارہ منظوری دی۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کے زخائر سالانہ 5 سے 10 فیصد کم ہو رہے ہیں جبکہ درآمدی گیس شامل کرنے سے قومی خزانے پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روپے کی قدر کم ہونے سے گیس کی تلاش،پیداوار اور تقسیم  پر اخراجات بڑھ گئے ہیں جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے گردشی قرض 2.1 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ منافع کمانے والے کاروبار کم قیمت پر قدرتی گیس استعمال کر رہے ہیں، نگران حکومت کے لئے گیس ُکی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مشکل تھا، آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہونے کی وجہ سے تمام سبسڈی واپس لیں۔

وزارت توانائی کے مطابق آخری بار گیس کی قیمتوں میں ڈھائی سال پہلے اضافہ کیا گیا تھا، گیس کی قیمتوں میں گزشتہ اضافے سے461روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں