Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوزکوغیرقانونی مقیم تارکین کے حوالے سے ہدایت جاری

پنجاب میں تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوزکوغیرقانونی مقیم تارکین کے حوالے سے ہدایت جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں غیرقانونی مقیم تارکین کےانخلا کی مہلت کا آج آخری دن ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز، ڈی پی اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس کے دوران صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، اور ڈی پی اوز کو غیر قانونی مقیم تارکین کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے، 03 نومبرسے پنجاب بھر میں مرحلہ وارغیر قانونی مقیم تارکین وطن کے انخلا کا آغاز ہوگا۔

ڈاکٹرعثمان انورنے کہا کہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپوراورڈیرہ غازی خان ڈویژن سےغیرقانونی مقیم شہریوں کا انخلا ہو گا، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا، غیرقانونی مقیم شہریوں کو منتقلی عمل کے دوران ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے مذید کہا کہ منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی، غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں