نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نےکہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پر امن، شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا نگران حکومت کی ترجیح ہے۔
سرفراز احمد بگٹی نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے۔
ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















