پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں انکی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران نیول چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
اس کے علاوہ پاک بحریہ کے سربراہ کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں، جوائنٹ کوآرڈینیشن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ 3 اکتوبر 2023 کو امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی تھی۔
7 اکتوبر کو پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جس میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کی تھی۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف ہلالِ امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت پاک بحریہ کے 23ویں سربراہ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔














