Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور جاپان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے 69 ویں جاپان ڈیفنس فورسز ڈے 2023ءکے موقع پر جاپانی سفارت خانے کے زیر اہتمام استقبالیہ میں شرکت کی۔

استقبالیہ میں عسکری حکام، نگران وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جاپان ڈیفنس فورسز ڈے پر حکومت جاپان اور جاپانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور جاپان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تبادلوں میں پیشرفت دیکھ کر خوشی ہوئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں