مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےکہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلے سے بڑھ کر خدمت کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ن لیگ صدر یو کے زبیر گل اور وفد سے ملاقات ہوئی جس میں نواز شریف نے برطانیہ میں قیام کے دوران ساتھ دینے والے رہنماؤں کو کارکنوں کے جزبے کو سراہا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے زیادہ اس وقت پاکستان کو قومیت کی ضرورت ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلے سے بڑھ کر خدمت کروں گا اور انشاء اللہ پاکستان کے عوام کو معاشی گرداب سے نکالیں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مزید کہا کہ ن لیگ کو موقع ملا تو سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع آسان کئے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















