Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان نے بھرپور منصوبہ بنایا ہے، نگراں وزیرخزانہ

نگراں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا ہے کہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان نے بھرپور منصوبہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے جنیوا میں منعقدہ کانفرنس سے اپنے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان نے ایک بھرپور اور پرجوش منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ماحول کونقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج میں 50 فیصدتک کمی کی جائے گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ماحولیاتی لحاظ سے موزوں صنعت کاری کیلئے اسٹیٹ بینک اورسیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رہنماء اصول بھی جاری کئے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ترقی پذیرممالک میں قرضوں سے متعلق مشکلات کے خاتمہ اور ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے مربوط عالمی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے عالمی بینک کے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے ملاقات کی۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے عوامی خدمات کیلئے ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان مضبوط تعلقات اور رابطہ کاری کیلئے اپنے تجربات بروئے کار لائیں گے۔

ملاقات میں ڈاکٹر توقیر شاہ نے رہنمائی اور معاونت پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر وزیر نجکاری ، وزیر توانائی، چیئرمین ایس ای سی پی، وزار ت خزانہ اور وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹریز اور پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں