Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے، چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے چوہدری سرور سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امریکی کونسل جنرل نے چوہدری سرور کے بھائی حاجی رمضان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ امریکہ سے درخواست ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں، فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔

چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کو جڑواں شہر قرار دیا گیا تھا، اس پر مزید پیشرفت ہونی چاہئے۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن، وومن ایمپاورمنٹ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ جڑواں شہروں کے منصوبے کے تحت پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں