Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میاں نوازشریف جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں، ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا میاں نوازشریف جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے کوئٹہ کا دورہ کیا، صوبائی صدر جعفر مندوخیل کی جانب سے سردار ایاز صادق کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے میں جعفر مندوخیل سمیت پارٹی کے صوبائی ارکان یعقوب ناصر، چنگیز مری و دیگر شریک ہوئے جبکہ ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرنے والے بی اے پی کے ارکان عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے عشائیے میں آئے مہمانوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء میں جب میاں صاحب کو ہٹایا گیا تب ملک ترقی کر رہا تھا، 2017ء میں ملک جس رفتار سے ترقی کر رہا تھا ہم جی 20 کا حصہ بننے جا رہے تھے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سازش کے بعد جو تجربہ کیا وہ ناکام رہا، ملک کے حالات بدتر ہوگئے جبکہ ملک کے اوپر تاریخی قرضہ چڑھا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں، ہر کوئی چاہتا ہے عوام کے لئے آسانیاں ہوں، انشاء اللہ بلوچستان میں ن لیگ حکومت بنائے گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کا بجٹ کم کرکے بلوچستان کو رقم دی، صوبے اور مرکز میں مضبوط حکومت سے ہی ترقی ہوسکتی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہوگی جلد میاں نوازشریف کوئٹہ کا دورہ کریں، میاں نواز شریف دورہ کوئٹہ کے دوران تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی سے روکنے کے لئے 2017 میں میاں نواز شریف کو ہٹایا گیا، پاکستان نے 75 سال میں جتنا قرضہ نہیں لیا جتنا پی ٹی آئی کے پونے 4 سال میں لیا گیا، نواز شریف اب اپنی جماعت کو لیڈ کرینگے۔

ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرنے والے تحسین کے مستحق ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی کامیابی میں بلوچستان بھی شامل ہو، مجھے یقین یے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت بنے  گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے پنجاب کے بجٹ سے کاٹ کر بلوچستان کے فنڈز دیئے، میاں نواز شریف کا ہی دور تھا جس میں بلوچستان کو ترقی ملی، آمادگی ظاہر کرنیوالوں کی محنت سے ہی پارٹی فعال ہوگی اور بلوچستان ترقی کریگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے مزید کہا کہ جلد میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بلوچستان کا دورہ کرینگے ، وقت کے ساتھ حالات تبدیل ہوتے ہیں اور پارٹیوں میں بہت گنجائش ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں