Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر پی جی کمال باشاہ پی جی احمد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں برونائی دارالسلام کے ساتھ تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں سمیت دو طرفہ روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے بطور ہائی کمشنر تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ کی تعیناتی سے پاکستان اور برونائی دارسلام کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی تعاون پر قائم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور امید ہے کہ برونائی دارالسلام کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، زراعت، تعلیم اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر غور کریں گے۔

محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسلامو فوبیا، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اندر تعاون اور عالمی امن سے متعلق مسائل سمیت متعدد امور پر گہرے اعتماد کا رشتہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، اقتصاد ی و معاشی شعبوں میں موثر حکمت عملی اختیار کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین کی موجودہ تشویشناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو درپیش مسائل کا حل اقوام متحدہ کیلئے ایک چیلنج اور امتحان ہے، مسلم اُمہ کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

ملاقات میں برونائی دارسلام کے سفیر نے کہا کہ برونائی دارسلام، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں