Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں 2018 میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں 2018 میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، الیکشن کے نتائج کو دل سے تسلیم کرنا ہوگا۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بجٹ پیش کیا جو سہولت دے سکتے تھے وہ دیں، پی ٹی آئی حکومت نے کچھ چیزیں ریورس کیں جس سےمشکلات آئیں۔ ہمیں عقل ہونی چاہیے ملکی مفاد کا تحفظ ترجیح رکھیں۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ ملک کی معیشت24ویں سے47 ویں معیشت بن گئی، آئی ایم ایف سے طے پروگرام ڈی ریل کردیا کسی کومورد الزام نہیں ٹھہراسکتے۔ سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں ہوئیں، سب کے الگ مسائل ہیں، دشمن چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو۔

انھوں نے کہا کہ ایک بار مردم شماری منظورہوجائے تو حلقہ بندیاں لازمی ہیں، ہمیں حقائق ریکارڈ پر رکھنے چاہیئں، آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہوجائیں، 90دن میں الیکشن ہم بھی چاہتےتھے، ہمیں آئین کی دیگر شقیں بھی سامنے رکھنا ہوں گی۔

اسحاق ڈار نے مذید کہا کہ ہمیں 2018 میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، الیکشن کے نتائج کو دل سے تسلیم کرنا ہوگا، الیکشن کمیشن 54 ارب مانگ رہا تھا، بات چیت سے 46 ارب پراتفاق ہوا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں