فیروزجمال شاہ کاکا خیل کا کہنا ہے کہ کے پی سے ابھی تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، غیرقانونی مقیم افراد کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات خیبرپختون خوا فیروزجمال شاہ کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے پشاور، خیبراور نوشہرہ میں ایمرجنسی لگائی ہے، پناہ گزین خواتین کی تصاویراورفنگرپرنٹس نہیں لی جائیں گی۔
نگراں وزیراطلاعات کے پی نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے انخلا کے لیے آپریشن جاری ہے، کابینہ نےایک ارب روپے اخراجات کی مد میں منظورکیے، غیرقانونی مقیم افراد کو ہرممکن سہولتیں فراہم کررہےہیں۔
فیروز جمال شاہ نے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھیجنا ہماری ترجیح ہے، ڈی آئی خان میں ہونےوالے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔
نگراں وزیراطلاعات نے مذید کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔



















