Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوش حالی آئے گی، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے ان کے جرم کی سنگینی بتا دی ہے،3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی اور ریاست کی عملداری کا معاملہ ہے۔

 شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا، پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز، منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی ہے، یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جا چکی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات عکاسی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے تیار ہے، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ملک میں ترقی لا عمل پھر شروع کریں گے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ2018 میں ملک ترقی کی جس بلندی پر تھا، نہ صرف اسی مقام پر واپس لائیں گے بلکہ وہاں سے آگے لے کر جائیں گی۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دوبارہ امن لائیں گے، توانائی بحران کا خاتمہ، بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے جبکہ نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور ہنرمندی کا دور پھر سے شروع ہوگا ، انشاءاللہ۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں