Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

نگران وزیراعظم نے حملے میں شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے جبکہ نگران وزیراعظم نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور انکے لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

اپنے بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انوار الحق نے کہا کہ جب تک دہشتگردی کا ناسور ارض پاک سے ختم نہیں ہو جاتا تب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کرتے آئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان ؛ ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ٹانک اڈہ پر پولیس کی نفری لے جانے والی گاڑی پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد کی جاں بحق جبکہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں معرزق، عبدالحمید، اسحاق، قدرت اللہ، ناصر، یاسمین، شیرین، قمر زمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ڈگری کالج کی 3 طالبہ بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی عمریں 15سے بیس سال ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دھماکے کی سی ٹی وی فٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دھماکے خیز مواد موٹرسائیکل پولیس کی وین کے قریب سے گزری زوردار دھماکہ ہو گیا، جس کے بعد بھاگ دوڑ مچ گئی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں