Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کرایوں میں کمی کے بعد لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں