پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلےگا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی اس کے باوجود الیکشن جیتے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈنہ ہونے کے باوجود الیکشن کے لیے محنت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کوصاف شفاف الیکشن کے لیے چارٹر پر دستخط کرنے چاہیں، ملک پر حکمرانی کا حق صرف اس کا ہے جس کو عوام منتخب کریں۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم کو لندن میں پروٹوکول دیا گیا، مری میں بھی سابق وزیراعظم کو پروٹوکول دیا گیا، ہر سابق وزیراعظم کو یہ ہی عزت ملنی چاہیے۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے سلسلے میں پورے پاکستان میں جلسےکریں گے، سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہئیں اور اگر اس بار بھی سلیکشن ہوئی تو قوم اس کو تسلیم نہیں کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















