Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف ملک وقوم کی خوش حالی کی کلید ہے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک وقوم کی خوش حالی کی کلید ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق وزیر  سردار اویس خان لغاری، سابق ایم این اے عابد رضا کوٹلہ اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے اویس لغاری کے جذبے، استقامت اور بہادری کو سراہا۔

 ملاقات میں رہنماؤں نے پارٹی امور اور انتخابات کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ رہنماؤں نے اپنے حلقوں میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

رہنماؤں نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی اور 21 اکتوبر کے تاریخی جلسے پر مبارک دی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف ملک وقوم کی خوش حالی کی کلید ہے،پارٹی نے جس بہادری سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا وہ ایک منفرد مثال ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں