Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گذشتہ ایک ہفتےکے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 2179 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازکاروباری ہفتے کی رپورٹ جاری جس کے مطابق ایک ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2179 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کا اختتام تارِیخ کی بلند ترین سطح 53123 پربند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 2291 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ واربلند ترین سطح 53263 رہی جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 50971 رہی۔

کاروباری ہفتے میں 2 ارب 25 کروڑ شیئرزکے سودے ہوئے۔ شیئرز بازارکے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 73 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 253 ارب روپے بڑھ کر 7676 ارب روپےہوگئی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں