Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےلاہور سمیت صوبہ بھرمیں شادی تقریبات میں ون ڈش اوراوقات کارکی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکو شادی تقریبات میں ون ڈش اوراوقات کارکی پابندی کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈش اوررات 10 بجےکے اوقات کار پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے۔

محسن نقوی نے حکم دیا کہ ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں