Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرکے ثابت کردیا ہے کہ یہ اس ملک کی واحد عوامی سیاسی جماعت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سمیت تمام امیدواروں نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ کر جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جون کے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے اس ضمنی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کو اس سے زیادہ ووٹ دیئے ہیں۔

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کراچی کی دعویدار جماعت اسلامی کو اس بات کا یقین ہوجانا چاہیے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی اصل کراچی کے عوام کی پارٹی ہے۔

سابق صوبائی وزیر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں