اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ نے انتخابات جیتے تو نوازشریف وزیراعظم ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ بندی کےکام میں الیکشن کمیشن نے وقت کی بچت کی، حلقہ بندیوں کی وجہ سےخدشہ تھاکہ الیکشن فروری کےآخر میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 16 ماہ معیشت کی بہتری کے لیے نہیں تھے جبکہ نوازشریف کے لیے مشکل فیصلہ تھا کہ16ماہ کی حکومت لیں یانہ لیں لیکن اگر16ماہ کی حکومت نہ لیتے تو پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تمام جماعتوں سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات کی جاسکتی ہے، ہمیں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف الیکشن چاہئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی بلاول کو وزیراعظم بناناچاہتی ہے تو خواہشات پر کوئی پابندی نہیں لیکن اگر ن لیگ نے انتخابات جیتے تو نوازشریف وزیراعظم ہوں گے۔
اپنے ابیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صدرکی آئینی مدت پوری ہوچکی،بہتر ہوگا صدر خود ہی استعفیٰ دے دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















