Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم پیکج کےتحت مراعات کی فراہمی کا طریقہ کارپیش کرنے کاحکم

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم پیکج کے تحت مراعات کی فراہمی کا طریقہ کار پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

چیف جسٹس امیربھٹی لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے اعلان کردہ وفات پانے والے سرکاری ملازمین کےپیکج پرعملدرآمد نہ کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزیراعظم پیکج کے تحت مراعات کی فراہمی کا طریقہ کار پیش کرنے کاحکم دیا۔

عدالتی حکم پر وفاقی سیکرٹری خزانہ کی جانب سے پیکج کی ادائیگی کا نوٹفکیشن عدالت پیش کیا گیا، دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل تنویر ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ پیکج کےتحت مراعات کی ادائیگی کے نوٹیفیکیشن پرعمل کیاجارہاہے۔

ادھرریلوے ملازمین سعید احمد اوردیگرکی جانب سے وکیل درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ پیکج کےتحت مراعات کی ادائیگی شفاف طریقے سے نہیں ہورہی۔ 2006 میں وزیراعظم کی جانب سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لیے پیکج کا اعلان کیا گیا۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ پیکج کے مطابق دوران ملازمت وفات پانے والے ملازم کے ایک بچے کو نوکری دی جائے گئی، پیکج کے مطابق وفات پانے والے کے لواحقین کو ایک پلاٹ اور شادی کے لیے اٹھ لاکھ روپے دئے جانےہیں۔ محکمہ ریلوے اس پیکج پر عملدرآمد نہیں کررہا۔

لاہورہائیکورٹ نے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version