الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کرلی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کل 10,7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا، پنجاب میں 54,706 پریذائیڈنگ افسران، 310,968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 160,445 پولنگ اسٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔ صوبے میں مجموعی طور پر 526,123 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 20,315 پریذائیڈنگ افسران، 162,523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا، جس سے صوبے میں افسران کی کل تعداد 264,100 ہو جائے گی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 16,525 پریذائیڈنگ افسران، 100,085 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 50,045 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر 166,655 افسران ہوں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 50,491 افسران کو نامزد کیا جائے گا، جن میں 5,266 پریذائیڈنگ افسران، 30,150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15,075 پولنگ عملہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے8 فروری 2024 کوعام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عام انتخابات کا اعلان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت کیا گیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔



















