حیدرآباد میں عدالتی حکم پر ٹاؤن چیئرمین عمیرچانڈیو اور سی ایم او کشمیرجمالی کے خلاف قاسم آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کتے کے کاٹنے کے کیس میں سوینتھ ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پرحسن مجتبیٰ کے والد ابرار حسین سولنگی نے مقدمہ درج کروایا۔
فریادی ابرارسولنگی کا مؤقف تھا کہ ٹاؤن چیئرمین کی نااہلی کے باعث میرے بیٹے کو کتے نے زخمی کیا۔ چیئرمین اورٹاؤن آفیسرکی غفلت کے باعث میرے بیٹے کو آوارہ کتے نے کاٹا۔
19 ستمبر کو قاسم آباد کے حیدرآباد ٹاؤن فیز ٹو میں 5 سالہ معصوم بچے حسن مجتبیٰ کو آوارہ کتے نے کاٹا۔ واقعے کے بعد بچے کے والد ابرارحسین سولنگی نے عدالت میں درخواست دائر کی۔
عدالت نے متعلقہ تھانے پر ٹاؤن چیئرمین اورسی ایم او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ قاسم آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔



















