Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میانوالی ایئربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر دہشت گردوں کے حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میانوالی ایئر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے، تاہم میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے  غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

میانوالی ایئر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے، اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغان سرزمین پر امریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک ان کی رسائی انتہائی آسان ہے، امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا، تاہم افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا۔

4 نومبر 2023 کو سیکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئر فورس ٹریننگ بیس میانوالی پر حملہ ناکام بنا کر 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے میانوالی ایئر بیس پر حملے کی کوشش کی مگر ایئربیس پر متعین دستوں کی فوری اور موثر کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا، تاہم بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں پی اے ایف ایئر بیس میانوالی پر حملہ کرنے والے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران پہلے سے گراؤنڈڈ 2 طیاروں کو اور 1 فیول بائوزر کو نقصان ہوا۔

دہشت گردوں کے ناکام حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا تھا جو کہ اب مکمل کر لیا گیا ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں